اہم ترین

ایلون مسک کی خلا میں بھیجی گاڑی۔۔ جسے سائنسدان سیارچہ سمجھ بیٹھے

آج سے 7 سال پہلے دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک نے عجیب و غریب کارنامہ انجام دیا۔ اسپیس ایکس کے مالک نے اپنی ذاتی کار خلا میں بھیجی تھی۔ جس کا نام ٹیسلا روڈسٹر ہے، جو خلا میں حرکت کر رہا ہے، اور جس میں ایک ڈرائیور بھی بیٹھا ہے! جی ہاں، ایلون مسک کی ذاتی گاڑی اب بھی خلا میں گھوم رہی ہے اور سورج کے گرد گھوم رہی ہے۔ یہ چیری سرخ رنگ کی اسپورٹس کار خلا میں لاکھوں میل کا فاصلہ طے کر چکی ہے۔

ایلون مسک کی ذاتی کار ٹیسلا روڈسٹر اب بھی خلا میں سورج کے گرد چکر لگا رہی ہے۔ لانچ کے وقت اس میں ایک پُتلا بھی بطور ڈرائیور رکھا گیا تھا۔ اسے خلائی سوٹ پہن کر بھیجا گیا تھا۔ اس کا نام اسٹار مین ہے۔ اس کار کو ویئر از روڈ سٹر ڈاٹ کوم نے ٹریک کیا ہے۔

ویئر از روڈ سٹر ڈاٹ کوم کے مطابق یہ اسپورٹس کار خلا میں 7 سال سے ہے۔ یہ اب تک اس نے 56 ہزار ارب کلومیٹر کا فاصلہ طے کرچکی ۔

ویب سائٹ کے مطابق اس کار کو سورج کے گرد چکر لگانے میں 557 دن لگتے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ کار اپنی 36 ہزار میل کی وارنٹی کو بھی تقریباً 1 لاکھ بار عبور کر چکی ہے۔ جب اس کار کو خلا میں بھیجا گیا تو اس میں ڈیوڈ بووی کا گانا اسپیس اوڈیٹی چلایا گیا۔ اگر اس کی بیٹری اور اسپیکر ابھی بھی کام کر رہے ہیں تو گاڑی میں بیٹھے ڈمی نے یہ گانا تقریباً 7 لاکھ بار سنا ہوگا۔

اسٹار مین نامی پُتلے نے کار میں بیٹھ کر سورج کے گرد 4 ہزار 616 چکر بھی مکمل کیے ہیں۔ اگر دنیا کی تمام سڑکوں کی لمبائی کو ایک ساتھ ملایا جائے تو یہ کار یہ فاصلہ 86.8 بار طے کر لیتی۔

یہاں اس کار کے بارے میں ایک اور دلچسپ بات سامنے آتی ہے کہ اس گاڑی کو کبھی سیارچہ سمجھا جاتا تھا۔ جنوری 2018 میں بین الاقوامی فلکیاتی یونین کے مائنر پلانیٹ سینٹر نے غلطی سے اس کی شناخت ایک سیارچے کے طور پر کی۔ جس کے لیے بعد میں وضاحت جاری کی گئی۔

پاکستان