اہم ترین

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرخرو، پشاور زلمی کو80 رنز سے شکست

پاکستان سپر لیگ 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز کے مارجن سے ہرا دیا۔۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹ پر216 رنز بنائے ۔

کوئٹہ کے کپتان سعود شکیل 59، فن ایلن53 جب کہ حسن نواز 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوشل مینڈس35 جب کہ ریلی روسو21 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

پشاور زلمی کے الزاری جوزف ،علی رضا اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ لی۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے 217 رنز کے ہدف کے جواب میں پشاور زلمی 16ویں اووور کی پہلی گیند پر ہی ہمت ہار بیٹھی۔ پوری ٹیم 136رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی

صائم ایوب 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسین طلعت35، مچل اوون31،محمد حارث 13، سفیان مقیم ایک رنز بن سکے۔

پشار زلمی کے 5کھلاڑی بابر اعظم، ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برائنٹ، الزاری جوزف ، اور محمد علی کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد نے 4، محمد عامر اور عثمان طارق نے 2،2 جب کہ کائل جیمیسن نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان