اہم ترین

گوگل کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کی تاریخ کا اعلان: نیا سافٹ ویئر لانچ ہونے کا امکان

سام سنگ اور ایپل کی طرح گوگل بھی ہر سال ایک تقریب منعقد کرتا ہے جس میں وہ اپنی نئی مصنوعات لانچ اور اپنی آنے والی مصنوعات پیش کرتا ہے۔ اس سال بھی گوگل اس ایونٹ میں نیا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم یعنی سافٹ ویئر کے ساتھ ساتھ پکسل فونز اور دیگر کئی مصنوعات بھی لانچ کر سکتا ہے۔

گوگل نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے اس ایونٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ تقریب 14 مئی 2024 کو منعقد کی جائے گی۔ گوگل اس میگا ایونٹ کو منتخب لائیو سامعین کے سامنے منعقد کرے گا۔ اس کے علاوہ دنیا بھر کے دیگر صارفین اس گوگل ایونٹ کی لائیو سٹریمنگ دیکھ سکیں گے۔

گوگل اپنے یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا ہینڈلز پر اس میگا ایونٹ کی لائیو سٹریمنگ کا اہتمام کرے گا۔

کمپنی نے اس ایونٹ کے لیے ایک آفیشل پیج بھی لائیو کیا ہے، جس میں الٹی گنتی بھی شروع ہو گئی ہے۔ اس کاؤنٹ ڈاؤن پیج پر گوگل نے صارفین کے لیے ایک گیم بھی متعارف کرایا ہے جس کا نام بریک دی لوپ ہے۔ یہ ایک پزل گیم ہے، جسے دنیا بھر میں کوئی بھی صارف کھیل سکتا ہے۔

گوگل کا یہ ایونٹ دراصل اس کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس ہے، جسے وہ ہر سال کیلیفورنیا، امریکا میں واقع کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد کرتا ہے۔ اس ایونٹ میں، ہر سال کمپنی اپنا نیا سافٹ ویئر اور کچھ نئی مصنوعات لانچ کرتی ہے، اس کے علاوہ اس میں مستقبل میں آنے والی نئی مصنوعات کی جھلک بھی دکھائی جاتی ہے۔

اس بار گوگل اس ایونٹ میں کیا لانچ کرنے جا رہا ہے اس بارے میں کوئی باضابطہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق گوگل اس ایونٹ میں نیا اینڈرائیڈ سافٹ ویئر اینڈرائیڈ 15 لانچ کر سکتا ہے جس کے بارے میں پچھلے کچھ دنوں سے ہر اہم جگہ گدتگو ہورہی ہے ۔

اس کے علاوہ کمپنی گوگل پکسل 8 اے اسمارٹ فون بھی لانچ کرسکتی ہے۔ گوگل اس ایونٹ میں Wear OS 5 اور AI سے متعلق کسی بھی پروڈکٹ یا سروس کا اعلان بھی کر سکتا ہے۔

پاکستان