پاکستان اور جنوبی افرقیا کے درمیان سینچورین میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ دوسرے دن ہی دلچسپ ہوگیا۔ پاکستان نے دوسری اننگز مین 88 رنز بنالئے اور پہلی اننگز کا خسارہ 3 رنز رہ گیا ہے۔
پاکستان اور جنقوبی افریقا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سینچورین میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ کے دو دن کا کھیل مکمل ہوچکا ہے۔
میچ کے دوسرے دن جنوبی افریقا اپنی پہلی اننگز میں 301 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے 91 رنز کے ضسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگز شروع کی اور کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹوں پر 88 رنز بنالئے ہیں۔
جنوبی افریقا کی اننگز
دوسرے دن کھیل کا آغاز جنوبی افریقا کے بواما اور ایڈن مارکرم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز کے ساتھ کیا۔
پاکستان کو چوتھی کامیابی عاممر جمال نے 136 رنز پر ٹیمبا باوُوما کی وکٹ لے کر دلائی۔ انہوں نے 31 رنز بنائے۔ 178 کے اسکور پر ڈیوڈ بیڈنگھم کی صورت میں پاکستان کو پانچویں وکٹ ملی۔ جنوبی افریقا کو چھٹا اور ساتواں جھٹکا تھوڑیدیر بعد ملا کائل ویرینے اور مارکو یانسین 2،2 رنز پر آؤت ہوگئے۔
جلد ہی ایڈن مارکرم کی مزاحمت بھی ختم ہوگئی وہ 89 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو جنوبی افریقا کا اسکور 213 رنز تھا۔ اور انہوں نے پاکستان کی برتری ختم کردی تھی۔
مارکرم کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کوربن بوش پاکستانی بولرز کے سامنے ڈٹ غئے۔ انہوں نے پہلے کاگیسو رباڈا اور پھر ڈین پیٹرسن کے ساتھ تیز رفتاری سے اسکور بنانا شروع کیا۔
کوربن بوش کے باعث جنوبی افریقا کی برتری میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ربادا 13 جب کہ پیٹرسن نے 12 رنز بنائے۔ رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کوربن بوش 81 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کا ٹاپ آرڈر ناکام
دوسری اننگز میں بھی پاکستان کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا۔ سائم ایوب اور شان مسعود نے 49 رنز کی شراکت قائم کی تو ایسا لگا کہ پاکستان میچ میں واپس آگیا ہے لیکن ایسا نہ ہوسکا ۔
پاکستان کی 3 وکٹیں 74 رنز پر گر گئیں۔ صائم ایوب اور شان مسعود نے 28، 28 رنز بنائے جب کہ پہلی اننگز میں نصف سنچری بننانے والے کامران غلام صرف 4 رنز ہی بناسکے۔
خراب روشنی کی وجہ سے جب کھیل خٹم ہوا تو بابر اعظم 16 اور سعود شکیل 8 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے جو ہفتے کو 88 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کی دوسری اننگز دوبارہ شروع کریں گے۔