استری اور استری 2 کی بے مثال کامیابی کے بعد راج کمار راؤ اور شردھا کپور اب ‘استری 3’ کے ذریعے مداحوں سے داد سمیٹنے کے لئے تیار ہیں لیکن اس کے لئے ناظرین کو کچھ وقت انتظار کرنا پڑے گا۔
راج کمار راؤ اور شردھا کپور اسٹارر ‘استری 2’ سال 2024 کی بلاک بسٹر فلم ہے۔ اس ہارر کامیڈی کو شائقین نے بہت پسند کیا اور اس کے ساتھ فلم نے باکس آفس پر زبردست منافع کمایا۔ مداحوں کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے ‘استری 2’ بنانے والوں نے ‘استری 3’ کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
‘استری 2’ کی زبردست کامیابی کے بعد میکرز نے اس ہارر کامیڈی فلم کی تیسری قسط کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ فرنچائز کی تیسری قسط میں بھی راج کمار راؤ اور شردھا کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے اور اس کی ہدایت کاری امر کوشک کریں گے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ استری 3 کو 2027 میں ریلیز کیا جائے گا۔ میڈاک فلمز کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق ‘اسٹری 3’ 13 اگست 2027 کو بڑے پردے پر ریلیز کی جائے گی۔
اس کے ساتھ ہی میڈاک سپر نیچرل یونیورس کے آفیشل پروڈکشن اسٹوڈیو نے بھی بہت سی فلموں کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے جن میں ‘شکتی شالینی’، ‘بھیڑیا 2’ اور ‘چمنڈا’ شامل ہیں۔