سلمان خان کی فلم میں نے پیار کیا سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ بھاگیہ شری نے اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔ یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بھاگیہ شری فلم بنانے والوں کی پہلی پسند نہیں تھیں۔ ابتدائی طور پر ان کی جگہ کسی اور سے رابطہ کیا گیا۔ لیکن بعد میں اسے مسترد کر دیا گیا اور بھاگیہ شری کو لے لیا گیا۔
میں نے پیار کیا کے لیے جو اداکارہ پہلی پسند تھیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ اپاسنا سنگھ تھیں جنہوں نے کپل شرما شو میں بوا کا کردار ادا کیا تھا۔ اپاسنا نے خود اس کا انکشاف کیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں اپاسنا سنگھ نے بتایا کہ کس طرح انھوں نے بھاگیہ شری کے کردار کے لیے آڈیشن دیا تھا اور ڈائریکٹر سورج برجاتیا نے انھیں منتخب کیا تھا۔
اپاسنا سنگھ نے مزید کہا کہ اگلے دن سورج برجاتیا نے ان سے کہا کہ وہ کل آکر ان کے والد سے ملیں۔ اگلے دن میں وہ سورج کے والد سے ملیں تو انہوں نے مسترد کر دیا۔ بہت پیارے لوگ ہیں انہوں نے مجھے ریجیکٹ نہیں کہا بلکہ دوبارہ کال نہیں کی۔
اپاسنا نے کہا انہوں نے اس بارے میں کبھی کسی کو نہیں بتایا کیونکہ وہ اس کردار سے محروم ہو چکی تھیں۔کئی سال بعد جب وہ راج شری پروڈکشن کی میں پریم کی دیوانی ہوں میں کام کر رہی تھیں تو راج کمار برجاتیا نے کرینہ، ابھیشیک اور ہریتک کے سامنے بتایا کہ سمن کے کردار کے لیے اپاسنا پہلی پسند تھیں۔
اپاسنا نے مزید کہا کہ راج کمار برجاتیا نے انہیں بتایا کہ ان کا قد سلمان خان سے لمبا تھا۔ وہ سلمان خان سے چھوٹے قد کی کوئی نئی اداکارہ کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ اس وجہ سے اسے وہ کردار نہیں ملا ۔