اہم ترین

صائم ایوب فیلڈنگ کرتے ہوئے ٹخنہ مڑوا بیٹھے، اسپتال منتقل

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں صائم ایوب کا فیلڈنگ ٹخنہ مُڑ گیا ۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ مییچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ شروع ہونے سے کچھ ہی دیر بعد صائم ایوب فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن کے قریب پاؤں مڑنے کے باعث زخمی ہوگئے۔

شدید تکلیف کے باعث ایکسرے کے لیے انہیں سپتال لے جایا گیا۔

پی سی بی نے اب تک صائم ایوب کی فٹنس سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم بظاہر یہ نظرآتا ہے کہ صائم ایوب کم ازکم ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ کے جوہہر نہیں دکھا پائیں گے۔

پاکستان