اہم ترین

ماں بننے کے بعد دیپیکا پڈوکون کی پہلی ریمپ واک

بالی ووڈ کی لیڈی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون نے مسلسل بلاک بسٹر فلموں کے ذریعے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔ اب ماں بننے کے بعد دیپیکا نے ریمپ پر پہلی بار انٹری دی ہے ۔ جس پر ان کا سوشل میڈیا پر ریکھا سے موازنہ کیا جانے لگا ہے۔

دیپیکا پڈوکون نے سبیاساچی کے شو میں شرکت کرکے چار چاند لگادیئے۔ ماں بننے کے بعد وہ پہلی بار ریمپ پر واک کرتی نظر آئی۔ سفید پینٹ، ٹاپ اور ٹرینچ کوٹ، چوکر اور ایک روبی ڈائمنڈ کراس پینڈنٹ نے ان کی شخصیت منفرد بنادیا۔

دیپیکا کا یہ روپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ دیپکا کو “دی الٹیمیٹ کوئین”، “مدر”، “مدر اس مدرنگ” اور “ٹرولی اے کوئین” کے طور پر سراہا گیا۔ بہت سے لوگوں نے ان کا موازنہ تجربہ کار اداکارہ ریکھا سے بھی کیا۔

پاکستان