اہم ترین

ٹرمپ کا ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے جیل بھیجنے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ نے ملک میں نیا قانون لاگو کردیا ہے جس کے تحت مجرمانہ ریکارڈ والے تارکین وطن کو مقدمے سے پہلے حراست میں رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اور یہ افراد گونتانامو بےکی جیل میں رکھیں جائیں گے۔

وائس آف امریکا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے “لیکن رائلی ایکٹ” پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس قانون کے تحت ان غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا جا سکے گا جن پر کسی جرم کے ارتکاب کا الزام ہے۔

فروری 2024 میں امریکی ریاست جارجیا میں 22 سالہ لیکن ریلی کو غیر قانونی طور پر مقیم وینزویلا کے شہری ہوزے انتونیو ابارا نے اس وقت قتل کردیا تھا جب وہ جوگنگ کر رہی تھیں۔

عدالت نے ہوزے انتونیو ابارا کو گزشتہ برس نومبر میں مجرم دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

اس ایکٹ پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران مقتولہ لیکن ریلی کے والدین اور بہن بھائی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو آج ہو رہا ہے، یہ آپ کی بیٹی کو خراج عقیدت ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ ایک تاریخی قانون ہے جو ان گنت امریکیوں کی جانیں بچائے گا ۔ وہ ایک ایسے ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کریں گے جس میں پینٹاگان اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ جرائم کے مرتکب غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتانامو بے کے حراستی مرکز میں رکھیں۔

بدھ کو ٹرمپ نے یہ چونکا دینے والا اعلان اس وقت کیا جب انہوں نے لاکن ریلی بل پر دستخط کیے، جس میں چوری اور پُرتشدد جرم کے الزام میں دستاویزات نہ رکھنے والے تارکین وطن کو مقدمے سے پہلے حراست میں رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پاکستان