چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ میں فخر زمان کے ساتھ بابر اعظم اوپننگ کریں گے، اس کے علاوہ انہیں خصوصی مشن بھی سونپ دیا گیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور اس سے قبل سہ ملکی ٹورنامنٹ کے لئے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
دونوں ایونتس کے لئے اعلان کردہ اسکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل ، طیب طاہر ، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، سلمان علی آغا (نائب کپتان ) محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان، ابرار احمد ،حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ تیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید اور کوچز نے بابر اعظم کو اوپنر کی حیثیت سے کھیلنے پر راضی کر لیا ہے۔
بابر اعظم کو کہا گیا ہے کہ وہ کریز پر زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں اور رنز کرنے کے تسلسل کو یقینی بنائیں تاکہ دیگر بیٹرز جارحانہ انداز میں کھیل سکیں۔