اہم ترین

کمر میں یا پیٹ میں؟ 99 فیصد لوگ نہیں جانتے کہ گردے میں درد کہاں ہوتا ہے

گردہ انسان کے جسم میں انتہائی اہم عضو کی حیچیت رکھتا ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں افراد جب کہ پاکستان میں ہر سال کم از کم 50ہزار افراد گردوں کی بیماریوں کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن جاتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ 99 فیصد لوگوں کو یہ معلوم ہی نہیں کہ گردے میں تکلیف کہاں ہوتی ہے۔

گردے کا درد صحت کے بہت سے مسائل کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ جس میں انفیکشن، چوٹ اور پتھری شامل ہے۔ گردے کا انفیکشن آپ کے پہلو یا کمر میں درد، بخار، سردی لگنا، متلی اور الٹی کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جلن کا احساس، بدبودار پیشاب، یا آپ کے پیشاب میں خون آنا بھی شامل ہیں۔

گردے کی تکلیف کو طبی زبان میں پائیلونیفرائیٹس کہا جاتا ہے۔ گردے کا درد عام طور پر کمر، پسلیوں کے پہلو یا پیٹ کے اوپری حصے میں محسوس ہوتا ہے۔ تاہم، ضروری نہیں کہ ان حصوں میں درد کا تعلق گردوں سے ہو۔ پھر آپ کو یہ تعین کرنے کی ضرورت ہے کہ درد گردے سے متعلق ہے یا نہیں۔

کمر کے درد کے برعکس جو کمر کے نچلے حصے میں ہوتا ہے، گردے کا درد کمر میں اوپر اور گہرا ہوتا ہے کیونکہ وہ ریڑھ کی ہڈی کے دونوں طرف پسلیوں کے نیچے واقع ہوتے ہیں۔ گردے کا درد پہلو میں یا درمیان سے اوپری کمر تک زیادہ تر پسلیوں کے نیچے، ریڑھ کی ہڈی کے بائیں یا دائیں جانب محسوس ہوتا ہے ۔

یورینری ٹریک انفیکشن کا مطلب ہے پیشاب کی نالی میں انفیکشن… جب پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہوتا ہے تو دائیں طرف کے گردے میں درد شروع ہوتا ہے۔ یو ٹی آئی بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے اور بعض اوقات فنگس اور وائرس بھی اس کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ اس لیے جب بھی دائیں گردے میں درد ہو تو ہوشیار رہنا چاہیے۔ اس کے علاوہ یو ٹی آئی میں تیز بخار، کمر کے اوپری حصے میں درد، سردی لگنا، بار بار پیشاب آنا، پیشاب میں خون آنا، متلی اور الٹی جیسی علامات دیکھی جا سکتی ہیں۔

گردے میں پتھری پیشاب میں جمع ہونے والی گندگی کی وجہ سے بنتی ہے۔ گردے کی پتھری جسم میں نمک اور معدنیات کے جمع ہونے سے بنتی ہے۔ گردے میں پتھری کی وجہ سے بھی گردے میں درد ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کمر میں درد، بار بار پیشاب آنا، پیشاب کرتے وقت درد، پیشاب کی کم مقدار، پیشاب میں خون اور جھاگ، متلی اور قے جیسے مسائل ہوسکتے ہیں۔

پولی سسٹک گردے کی بیماری ایک جینیاتی عارضہ ہے جس کی خصوصیت گردوں پر سیال سے بھری رسولیوں کے جمع ہونے سے ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے گردہ ٹھیک سے کام نہیں کر پاتا جس سے گردے کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ اس کی ابتدائی علامت دائیں گردے میں درد ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کمر درد، پیشاب کے ساتھ خون آنا، گردے کی پتھری، دل کے والو کے مسائل یا ہائی بلڈ پریشر بھی ہوسکتا ہے۔

پاکستان