اہم ترین

وزن میں تیزی سے کمی لانی ہے تو ورزش کے دوران ان 5 پھلوں کا جوس پییں

پھلوں کو غذائیت کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا لیکن کچھ پھل تو براہ راست کئی بیماریوں کے لے بھی اکسیر ہے۔ اگر ان پھلوں کا رس ورزش کے دوران پیا جائے تو وزن میں کمی کی رفتار بھی بڑھ جاتی ہے۔

کسی بھی پھل یا سبزی کا صرف رس پینے سے وزن کم نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن کچھ جوسز کو ورزش کے دوران پینے سے آپ آسانی سے وزن کم کر سکتے ہیں۔

گاجر کا جوس

کم کیلوریز اور فائبر سے بھرپور گاجر کا جوس آپ کو پیٹ بھرنے اور جگالی کی عادت دبانے میں مدد دے سکتا ہے۔ جو چربی کو تیزی سے جلانے میں مدد دے سکتا ہے۔

تربوز کا رس

صحت مند غذا اور ورزش کے ساتھ تربوز کا شربر وزن کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

انار کا رس

انار اور اس کا شربت جہاں جسم میں خون کی کمی کو پورا کرتا اور ہاضمہ بہتر کرتا ہے وہیں صحت مند غذا اور ورزش کے ساتھ اس سے وزن کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

لیموں کی شکنجین

لیموں کا استعمال وزن کم کرنے اور جسم سے فاسد مادوں کے اخراج کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ لیمو کی شکنجین کو اگر چینی کے بغیر تیار کیا جائے اور اسے ورزش کے دوران وقفے وقفے سے پیا جائے تو نتائج زیادہ جلدی حاصل ہوسکتے ہیں۔

انناس کا رس

بہت سے دوسرے مشروبات کے مقابلے میں، انناس کے جوس میں نسبتاً کم کیلوریز ہوتی ہیں ۔ فایبر سے بھرپور اس کا رس بھوک کو کم کرنے اور پیٹ بھرنے کے احساس میں مدد کر سکتا ہے۔

نوٹ: ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تمام پھلوں کو اگر ہری سبزیوں کے رس کے ساتھ ملا کر پیا جائے تو آپ کے جسم کو زیادہ غذائی اجزاء ملتے ہیں۔ اور وزن بھی تیزی سے گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔

پاکستان