جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کیلئے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دے دی جن میں لاہور ہائیکورٹ کے علاوہ چاروں اعلیٰ عدالتوں کے ججز شامل ہیں۔
چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ کمیشن میں شامل دو سینیئر ترین ججز سٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
اجلاس میں 8 نئے ججز کی تقرری کے لیے 25 ناموں پر غور کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور، پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے قائم مقام جج کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی گئی۔