اہم ترین

کینیڈا میں لاکھوں افراد کا ایلون مسک کی شہریت منسوخ کرنے کا مطالبہ

کینیڈا کے لاکھوں افراد نے اپنی حکومت سے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی شہریت منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں آج کل ایلون مسک کے ستارے عروج پر ہیں ۔ وہیں دنیا کے مختلف ملکوں میں ان کے حالیہ اقدامات کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس جیسے اداروں کے مالک ایلون مسک امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر بھی ہیں۔ وہ امریکا میں سرکاری اداروں میں اصلاحات کے ادارے ڈوجی کے سربراہ بھی ہیں۔

دوسری جانب ایلون مسک پر کئی ملکوں کے معاملات میں دخل اندازی اور وہاں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی مدد کا بھی الزام لگایا جارہا ہے۔ ایسا ہی ایک ملک کینیڈا بھی ہے۔

کینیڈا میں ایلون مسک کی شہریت منسوخ کرنے کے لئے ایک دستخطی مہم چل رہی ہے۔ جس پر اب تک ڈھائی لاکھ لوگ دستخط کرچکے ہیں۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو بھجوائی گئی اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک امریکا میں ایسی حکومت کا حصہ بن چکے جو کینیڈا کی خودمختاری ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ وہ اپنی دولت اور طاقت سے کینیڈین انتخابات میں دخل اندازی کی کوشش کررہے ہیں۔

دوسری جانب دستخطی مہم کے بعد ایلون مسک بھی کینیڈا کے خلاف کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے کینیڈا کو غیر حقیقی ملک قرار دے دیا ہے۔

پاکستان