امریکا میں جاری میجر لیگ سوکر کے دوران کوچنگ اسٹاف سے جھگڑے پر لیونل میسی کو جرمانہ کردیا گیا ہے۔
فرانس 24 کے مطابق 22 فروری کو میچ کے بعد لیونل میسی نے نیویارک سٹی کلب کے اسسٹنٹ کوچ مہدی بلوچی کو گردن سے دبوچ لیا تھا۔ یہ واقعہ کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔
فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ میسی نے تکرار کے دوران مہدی بلوچی کو گردن سے پکڑا ۔
واقعے کی تحقیقات کے بعد ایم ایل ایس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تادیبی کمیٹی نے میسی کو لیگ کے قواعد اور ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے ۔
ایم ایل ایس نے میسی پر کتنا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔
میسی کے ساتھی یوراگوئین فٹ بالر لوئس سواریز کو بھی ہاف ٹائم میں نیویارک سٹی کلب کے محافظ برک رسا کی گردن کے پچھلے حصے پر ہاتھ رکھنے پر ایسا ہی جرمانہ ملا۔