اہم ترین

دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے، جس کی کچھ مخصوص عناصر پشت پناہی کرتے ہیں۔

بہاولپور میں طلبہ سے گفتگو کے دوران جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اکستان اللّٰہ پاک کا عطاء کردہ ایک انمول تحفہ ہے، پاکستان کو اللّٰہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے، ہمیں کبھی اپنے عقیدے، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے، بلاوجہ تنقید کے بجائے توجہ اپنی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے، جس کی کچھ مخصوص عناصر پشت پناہی کرتے ہیں جب بھی ریاست اس اسپیکٹرم پر ہاتھ ڈالتی ہے تو ان کے جھوٹے بیانیے سنائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا، جب تک قوم خصوصاً نوجوان افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

پاکستان