مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال کے لیے قائم جنرل اتھارٹی نے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز بدھ 5 مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند اس دن صبح گیارہ بجے سے اتھارٹی کے پورٹل پر اپنے کوائف رجسٹرکراسکتے ہیں۔
اعتکاف کے لیے مقررہ تعداد مکمل ہونے تک رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔اتھارٹی، سرکاری پورٹل کے ذریعے رجسٹرڈ افراد کےلیے مقرر کردہ ضوابط اور شرائط کے مطابق اجازت نامے جاری کرے گی۔ اجازت نامے کے حامل 20 رمضان کو مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں اعتکاف میں بیٹھ سکیں گے۔
واضح رہے حرمین شریفین میں معتکفین کےلیے دستیاب سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ ہر معتکف کو خصوصی کارڈ جاری کیا جاتا ہے جبکہ ایک مخصوص لاکر بھی انہیں فراہم کیا جاتا ہے جس میں وہ اپنی ضروری اشیا رکھ سکتے ہیں