رواں ماہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔ ٹیم میں 6 سینیئر کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ روانہ ہورہی ہے۔ جہاں وہ کیویز کے ساتھ وائٹ بال سیریز کھیلے گی۔
دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نوجوانوں پر مشتمل ہوگا، بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔
پاکستان کے نمایاں فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ عاکف جاوید، وسیم جونیئر اور محمد حارث کی شمولیت متوقع ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف بہتر کارکردگی دکھانے والے خوشدل شاہ جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ فہیم اشرف کو ون ڈے میں موقع ملنے کا امکان ہے۔
محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ کپتانی کیلئے محمد حارث اور سلمان علی آغا کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ کپتان کے حوالے سے فیصلہ چیئرمین پی سی بی کو کرنا ہے۔