قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم نے ہمیں ابھی جلد بازی کے بجائے صبر سے کام لینے کی تلقین کردی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وسیم اکرم نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی، جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ سینیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اب بات کرنا چھوڑ دیں بہت باتیں ہو چکی ہیں۔ہمیں ابھی جلد بازی کے بجائے صبر سے کام لینا ہوگا
وسیم اکرم نےکہا کہ 2026 کیلئے ٹیم کیسے بنانی ہے اس کا سوچنا ہوگا۔ سن رہا ہوں کہ ٹیم میں نئے لڑکے لا رہے ہیں ، مستقبل کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلوں کو سپورٹ کرنا ہوگا، نئے کھلاڑیوں کو ایک سال مکمل سپورٹ کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی۔
بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی ، نئسم شاہ اور حارث رؤف کو دونوں فارمیٹ جب کہ محمد رضوان سے کپتانی چھیننے کے علاوہ انہیں ٹی ٹوئنتی فارمیٹ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے/