اہم ترین

قلات میں ایف سی ونگ کمانڈر کے قافلے پر خاتون کا خودکش حملہ

قلات میں ایف سی ونگ کمانڈر کے قافلے پر خاتون کے خودکش حملے میں ایک اہلکار جاں بحق جب کہ چار زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر کے مطابق قلات کے علاقے مغلزئی کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر خودکش دھماکا اس وقت ہوا جب وہاں سے ایف سی 61 ونگ کے کمانڈر کا قافلہ گزر رہا تھا۔

دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچنے۔ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

بلال شبیر نے بتایا کہ خودکش حملہ آور ایک خاتون تھی۔ جس میں ایک ایک اہلکار جاں بحق اور چار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ حملے میں ونگ کمانڈر محفوظ رہے۔

پاکستان