اہم ترین

بھارت کامیاب:چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی میزبانی پاکستان سے چھن گئی

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔ اس طرح اب ایونٹ کا فائنل بھی لاہور کے بجائے دبئی میں ہوگا۔

دبئی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 265 رنز کا ہدف بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 49ویں اوور میں پورا کرلیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ لیکن وہ زیادہ سودمند ثابت نہ ہوا۔ 4 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلوی بیٹرز نے ٹیم کو بہتر پوزیشن پر رکھنے کی کوشش کی۔

کینگروز کی دوسری وکٹ 54 جب کہ چوتھی وکٹ 110 رنز پر گری۔ 144 رنزپر آدھی ٹیم پویلین پہنچ چکی تھی۔ جس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ایلکس کیری نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی اور اسکور 198 تک لے گئے۔

گلین میکسویل کچھ خاص نہ کرسکے تاہم ایلکس کیری نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر اسکوت کو آگے بڑھانا شروع کیا۔ آسٹریلیا مقررہ 50 اوورز میں 264 رنز بناسکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 265 رنز کا ہدف بھارت ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 49ویں اوور میں پورا کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 84 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

بھارت کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں شریاس ایئر نے 45، روہیت شرما نے 28 اور اکشر پٹیل نے 27 رنز کی اننگز کھیلیں۔ اختتامی لمحات میں ہاردیک پانڈیا کے برق رفتار 28 رنز جبکہ کے ایل راہول کے 42 رنز نے ٹیم کو فتح کی لیکر عبور کروائی۔

پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طے پائے معاہدے کی رو سے بھارت فائنل کھیلنے پاکستان نہیں آئے گا بلکہ اب فائنل لاہور کے بجائے دبئی میں ہوگا۔

پاکستان