اہم ترین

اسپنر سے عظیم بیٹسمین بننے کا سفر ختم، اسٹیو اسمتھ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

آسٹریلیا کے 35 سالہ آل راؤنڈر اسٹیو سمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی بھارت کے ہاتھوں 4 وکٹوں سے شکست کے بعد کیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے ٹیم انڈیا کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ میں 73 رنز کی اہم اننگز کھیلی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا بورڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آسٹریلیا سیمی فائنل میچ ختم ہونے کے فوراً بعد اسمتھ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے پاس گئے اور انہیں اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بتایا۔ اسمتھ نے ون ڈے کرکٹ فوری طور پر چھوڑ دی ہے۔ لیکن وہ اب بھی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ فارمیٹ کے لئے دستیاب ہوں گے۔

اسٹیو اسمتھ نے 19 فروری 2010 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ان کی سلیکشن لیگ اسپن بولر کی حیثیت سے ہوئی لیکن بعد میں وہ بہترین بلے باز کے طور پر ابھرے۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے اپنے کیریئر کے 170 ون ڈے میچوں میں مجموعی طور پر 5,800 رنز بنائے۔ وہ اس فارمیٹ میں 12 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔ ون ڈے میچوں میں ان کی اوسط 43.28 رہی اور بولنگ کے دوران انہوں نے 28 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

اسٹیو اسمتھ آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کی دو بار ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2015 اور 2023 میں ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

پاکستان