اہم ترین

سرجریز پلیئرز کی ہورہی ہیں مینجمنٹ خود کو بچا رہے ہیں: شاہد آفریدی

سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ سرجریز پلیئرز کی ہورہی ہیں مینجمنٹ خود کو بچا رہے ہیں۔

کراچی میں ٹیپ بال پریمیر لیگ کی تقریب میں شرکت کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ چمپئنز ٹرافی فائنل تقریب میں پی سی بی کا نمائندہ نہ بلانا بہت بڑا سوال ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارےملک میں کرکٹ کئی برسوں سے آئی سی یو میں ہے۔ ڈراپ کئے گئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی کیسے ہوتی ہے یہ کس کو نہیں معلوم۔ شاداب نے ڈومیسٹک میں کونسی پرفارمنس دی ہے۔ ایسے پلیئر کو آپ کیسے کپتان بناسکتے ہیں۔

جب میرٹ پر جب فیصلے نہیں ہونگے تو چیزیں ایسی چلیں گی۔ آج جو لڑکے ٹی 20 سے باہر ہیں کل وہ واپس آجائیں گے ۔ جیسے ہی نیا چیئرمین آتا ہے وہ سب تبدیل کر دیتا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ بیماری ہمارے نیچے کے سسٹم میں ہے ۔ ہم سارا وقت تیاری کرتے ہیں اور آخر میں سرجری کرتے ہیں۔ کپتان تبدیل کرنے میں ہم بہت جلدی سے کرتے ہیں۔ کپتان اور کوچز جو وقت دیں ان پر تلوار نہ لٹکائیں۔

سرجریز پلیئرز کی ہورہی ہیں مینجمنٹ خود کو بچا رہے ہیں۔ کوچز اپنی نوکری بچانے کے لیے پلیئرز پر الزام لگاتے ہیں۔ جب جیتتے ہیں تو کریڈٹ خود لیتے ہیں۔

محسن نقوی بہت مثبت آدمی ہیں، وہ کام کرنا چاہتے ہیں۔ وہ کرکٹ کے بارے میں نہیں جانتے یہ ان کا مسئلہ ہے۔ میں نے مشورہ دیا ہے کہ صرف ایک کام کرلیں ۔ 3 کام ایک ساتھ نہیں ہوسکتے۔ کرکٹ بورڈ بڑا کام ہے اس کے لیے مکمل وقت چاہیے ہوتا ہے۔ ایڈوائزر پر آپ نہیں چل سکتے۔

پاکستان