اہم ترین

دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا خریدار اور بیوپاری کون؟ نئی رپورٹ آگئی

بین الاقوامی غیر سرکاری ادارے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اسپری) نے دنیا میں سب سے بڑے اسلحے کے خریدار اوربیوپاری ممالک کی فہرست جاری کردی ہے۔

جنگی ساز و سامان کی خریداری اور فروخت کے لئے اسہری نے 2021 2015 سے 2019 اور 2020 سے 2024 تک کے درمیانی عرصے کا تقابلی جائزہ لیا۔

اسپری کے مطابق اس وقت دنیا میں اسلحے کاسب سے بڑا خریدار ملک یوکرین ہے۔ جس نے دنیا بھر میں بنائے گئے ٹینک، جنگی طیارے، آبدوزیں اور اسی طرح کے جنگی ساز و سامان جیسے بھاری ہتھیاروں کا مجموعی طور پر 8.8 فیصد حصہ درآمد کیا۔

پنج سالہ جائزے کی بنیاد پر ہتھیار درآمد کرنے والے ملکوں میں بھارت 8.3 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ قطر 6.8 فیصد کے ساتھ تیسرے، سعودی عرب 6.8 فیصد چوتھے اور پاکستان 4.6 فیصد کے ساتھ پانویں نمبر پرہے۔

امریکا اسلحے کا سب سے بڑا بیوپاری

دنیا کی واحد سپر پاور کہا جانے والہ ملک امریکا گزشتہ کئی دہائیوں سے دنای بھر میں اسلحے کا سب سے بڑا بیوپاری ہے۔ دنیا بھر میں بیچے جانے والے اسلحے میں سے 43 فیصد کا برآمد کنندہ ملک امریکا رہا ہے۔

امریکا نے 2020 سے 2024 کے درمیان کل 107 ممالک کو ٹینک، میزائل اور جنگی طیاروں جیسا بھاری ساز و سامان فروخت کیا ہے۔ اور یہاسلحے کے سب سے بڑے برآمد کنندہ ملک فرانس کے مقابلے میں تقریباً 4 گنا زیادہ ہے۔

دوسری جانب روس نے 2015 اور 2024 کے درمیان 63 فیصد کم ہتھیار برآمد کیے اور 2021 اور 2022 میں اسلحے کی فروخت کا کل حجم گزشتہ دو دہائیوں میں سب سے کم تھا۔

پاکستان