اہم ترین

کرپٹو مارکیٹ میں ریٹیل انویسٹرز کی خریداری میں اضافہ

کرپٹو کرنسی کی قیمت 83,000 ڈالر سے نیچے آگئی.. مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کرپٹو مارکیٹ میں ریٹیل انویسٹرز کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے ۔ تاہم بٹ کوائن میں اتار چڑھاؤ بہت زیادہ ہے ۔

حالیہ چند ہفتوں میں کریپٹوکرنسی مارکیٹوں میں خاصا اتار چڑھاؤ رہا ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کے فیصلوں اور میکرو اکنامک حالات کا اس مارکیٹ پر اثر پڑا ہے۔ صرف ایک دن میں کرپٹو مارکیٹ میں بڑی تنزلی دیکھی گئی اور سب سے بڑی کریپٹوکرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں 3.70 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

یہ رپورٹ شائع کرنے کے وقت تک بین الاقوامی کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر ایک بٹ کوائن کی قیمت تقریبا 82 ہزار 620 امریکی ڈالرز کے مساوی تھی ۔

کرپتو دنیا کی دوسری سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایتھر کو بھی ایک دن میں تین فیصد سے زیادہ کا نقصان ہوا ۔ ایتھر کی قیمت تقریبا 2110 ڈالر کی کی سطح پر رہی۔

اس کے علاوہ سولانا ، بی این بی ، ٹرون ، کرونوس ، ایکس آر پی ، چین لنک اور رپل کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے ۔

ایک دن میں کرپٹو کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن تقریبا 4.30 فیصد گر کر تقریبا 2.6 ٹریلین ڈالر ہوگئی ۔

پاکستان