ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کی سروس ایک ہی دن میں دو مرتبہ ڈاؤن ہوگئی۔ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے ایکس ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی نہ ہونے کی شکایت کی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش سے باخبر رہنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پیر کے روز ایکس سروس کی بندش کی شکایات دوپہت 2 بجے کے قریب آئی ۔ کچھ ہی دیر میں اس خلل کو دور کردیا گیا۔ دوسری مرتبہ یہ شکایت پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 50 منٹ کے بعد ہوئی تاہم سارھے 7بجے تک اسے بھی حل کرلیا گیا۔
ایکس سروسز میں خلل کے دوران صرف امریکا میں 18 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ جن میں سے 58 فیصد شکایات ایپ ، 31 فیصد ویب سائٹ اور 11 فیصد سرور کنکشن سے متعلق تھیں ۔ اسی طرح برطانیہ سے 10ہزار سے زائد سارفین نے اس خلل کی نشاندہی کی۔
بھارت، پاکستان اور دیگر ایشیائی ملکوں میں سروس ڈاؤن کی شکایات کم تھیں۔
ٹوئٹر اب مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے ۔ لیکن اس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔ اس حوالے سے ایکس انتطامیہ کی جانب سے بھی کوئی باضابطہ بیان یا وضاحت جاری نہیں کی گئی ۔
دوسری جانب صارفین نے بھی اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیا۔ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایکس کی سروس مٰںخلل سے متعلق مزاحیہ اور تنقیدی میمز شیئر کرنے لگے۔