اہم ترین

جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، مسافروں کو یرغمال بنالیا

درۂ بولان میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شر پسندوں نے منگل کو ڈھاڈر کے مقام پر ٹرین پر حملہ کیا اور اسے ایک سرنگ کے اندر روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔

کوئٹہ میں ریلوے کے حکام نے ٹرین میں 400 سے زیادہ مسافروں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے۔۔ کالعدم تنظیم کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں میں تمام سرکاری ملازمین ہیں جن کا تعلق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہے۔

انتہائی دشوار گزار اور سڑک سے دور ہونے کے باوجود سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاکستان