اہم ترین

ناسا کے خلا میں پھنسے دو خلا بازوں کی 9 ماہ بعد واپسی

خلائی تحقیق سے معتلق امریکی ادارے ناسا سے تعلق رکھنے والے خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور 9 ماہ بعد زمین پر واپس آگئے ہیں۔ دونوں خلا باز گزشتہ سال 8 روزہ خلائی مشن پر گئے تھے تاہم خلائی گاڑی خراب ہونے کے باعث انہیں 9 ماہ تک خلائی اسٹیشن پر ہی رکنا پڑا۔

سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور نے گزشتہ سال 5 جون کو بوئنگ اسٹار لائنر اسپیس شپ سے اڑان بھری تھی۔ انہیں 8 روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں قیام کرنا تھا ۔۔لیکن اسٹار لائنر میں فنی خرابی کے باعث ان کی واپسی فروری 2025 تک ملتوی کر دی گئی۔

اب خلا بازوں کی واپسی اسپیس ایکس کے ڈریگن خلائی جہاز کے ذریعے ہوئی ہے۔ خلائی کیپسول نے فلوریڈا کے ساحل سے دور سمندر میں اترنے سے پہلے اپنا پیراشوٹ کھولا۔

خلا سے واپس آنے کے بعد خلاباز فوری طور پر چلنے کے قابل نہیں رہتے۔ پروٹوکول کے مطابق خلا سے زمین پر واپس آنے کے بعد سنیتا ولیمز اور ان کے مشن کے ساتھیوں کو اسٹریچر پر لٹا دیا گیا۔ اس وقت ان کے جسم میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

پاکستان