ترکیہ میں صدر رجب طیب ایردوآن کے اہم سیاسی حریف استنبول کے میئر اکرم امامولو کو بدعنوانی اور دہشت گردی سے تعلق کی تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جس کےبعد ترک کرنسی کی قدر میں بھی بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق اکرم امامولو کو بدھ کی صبح حراست میں لیا گیا ۔ پولیس نے تفتیش کے لئے استنبول میں ان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا ہے۔
گزشتہ روز استنبول یونیورسٹی نے اکرم امامولو کی ڈپلومہ ڈگری منسوخ کر دی تھی۔
کرم امامولو کو ان کی پارٹی کی جانب سے اگلے ہفتے صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کیا جانا تھا۔ انہیں نااہل قرار دیئے جانے کے بعد ملک کے اگلے انتخابات میں صدر کے لیے انتخاب لڑنے کے ان کے عزائم کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔
دوسری جانب اس اقدام نے ترکیہ کی کرنسی کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں ترک لیرا کی قدر میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔