امیتابھ بچن بالی ووڈ کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں۔۔ انہوں نے اپنے کریئر میں کئی اسٹار اداکاراؤں کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مادھوری کے ساتھ امیتابھ بچن کام کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
مادھوری ڈکشت کا بالی ووڈ کیرئیر بھی تقریباً چار دہائیوں پر محیط ہے اور وہ 70 سے زائد فلموں کا حصہ رہ چکی ہیں۔ جب کہ امیتابھ بچن کو کام کرتے ہوئے 6 دہائیوں سے زیادہ عرصہ بیت گیا ہے۔ اس کے باوجود دونوں نے صرف ایک ہی فلم میں ساتھ کام کیا ہے۔
امیتابھ بچن اور مادھوری ڈکشٹ نے فلم چھوٹے میاں، بڑے میاں کے ایک گانے میرے پیار کا رس ذرا چھکھنا میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
ایسا نہیں ہے کہ دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کی آفرز نہیں ہوئیں لیکن ہر بار حالات مختلف رہے۔ 1989 میں، دونوں کو بندوا نامی فلم میں کاسٹ کیا گیا تھا لیکن فلم بننے سے پہلے ہی روک دی گئی۔
اس کے بعد کئی ہدایتکاروں نے امیتابھ بچن اور مادھوری کو ایک ہی فلم میں کاسٹ کرنے کی پیشکش کی لیکن بات نہ بن سکی۔
مادھوری اور انیل کپور کی جوڑی نے کئی بلاک بسٹر فلمیں کی ہیں لیکن ایک وقت ایسا ٓیا کہ انیل کپور کا فلمی کیرئیر نیچے کی طرف گیا تو مادھوری نے بھی ان کے ساتھ پروجیکٹس کرنے سے گریز کرنا شروع کردیا۔ اس کے بعد امیتابھ بچن اور مادھوری کو شناخت نامی فلم میں کاسٹ کیا گیا۔
اس فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی لیکن امیتابھ بچن سیٹ پر مادھوری کے رویے سے ناراض ہوگئے۔ کہا جاتا ہے کہ مادھوری شوٹنگ سیٹ پر مغرور ہو جاتی تھیں اور اسکرپٹ میں مسلسل تبدیلی کا مطالبہ کرتی تھیں۔
امیتابھ بن نے صورت حال دیکھی تو شوٹنگ درمیان میں ہی چھوڑ کر واپس چلے گئے۔ اس کے بعد امیتابھ بچن مادھوری سے اتنے ناراض ہوئے کہ انہوں نے فلم کو درمیان میں ہی چھوڑ دیا اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہیں کیا۔