ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ ایمن خان کہتی ہیں کہ جو وہ انسٹاگرام پر دکھاتی ہیں ان کی ‘حقیقی زندگی’ وہی ہے ۔ ہم ایسے ہی گھومتے پھرتے ہیں اور لوگوں کے ساتھ وہ سب پیار سے شیئر کرتے ہیں۔
بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں ایمن خان نے کہا کہ جب میں ڈرامے کر رہی تھی تب سوشل میڈیا اتنا اہم نہیں تھا۔ آج کل سوشل میڈیا پر ڈرامہ ہٹ ہونا ٹی وی پر ڈرامہ ہٹ ہونے سے الگ ہے۔ اُس وقت ہم ٹی وی پر ہٹ تھے۔ جو آڈینس ملتی تھی وہ ڈرامے کو چینل سے پہچانتی تھی۔
پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ جب ہم بیرون ملک جاتے ہیں، انٹرنیشنل ٹریول کرتے ہیں تو اندازہ ہوتا تھا کہ ایسے ایسے ممالک کے لوگ ہمیں جانتے ہیں جہاں ہمیں نہیں لگتا تھا کہ ہمارے ڈرامے دیکھے جاتے ہوں گے۔ جیسے انڈیا، بنگلا دیش اور سعودی عرب۔
ایمن خان نے کہا کہ اب سوشل میڈیا پہلے جیسا نہیں رہا ہے۔ پہلے سوشل میڈیا اتنی اہمیت نہیں رکھتا تھا۔پہلے جب انٹرویوز دیے جاتے تھے تب ہم بغیر سوچے سمجھے، ایک بہت لائٹ موڈ میں اپنے بارے میں بات کرسکتے تھے۔ اب آپ کو بہت سوچ سمجھ کر جواب دینا پڑتا ہے۔ اب میں کوشش کرتی ہوں کہ کسی کے بارے میں کوئی بات نہ کروں۔ اچھے طریقے سے سوشل میڈیا کا استعمال کروں اور لوگوں کو آگاہی دوں۔