برصغیر پاک و ہند میں گرمی زوروں پر ہے اور ساتھ ہی امتحانات کا سیزن بھی جاری ہے۔ طالب علم اپنی امتحانی کاپیوں میں سوالات کے ایسے جواب لکھ دیتے ہیں جس سے جہاں ایک جانب استاد کا ماتھا ٹھنک جاتا ہے وہیں سوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے کا موقع ملتا ہے۔ ایسا ہی ایک جواب وائرل ہورہا ہے اور اس پر ہر جانب سے ردعمل بھی ظاہر ہورہا ہے۔
انستا گرام یہ ایک رؤتصویر وائرل ہورہی ہے۔ یہ کسی بھارتی طالب علم کی امتحانی کاپی کا اسکرین شاٹ ہے۔ سوال میں پوشھا گیا تھا کہ کارب ڈائی ٓکسائیڈ کیا ہے؟
طالب علم نے جو جواب لکھا اس پر اسے کوئی نمبر بھی نہیں ملا اور استاد نے اس کے والدین کو بھی بلا لیا۔
جواب میں لکھا گیا کہ جب کوئی شخص کار میں پیدا ہوتا ہے اور باہر مر جاتا ہے تو اسے کاربن ڈائی آکسائیڈ کہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کو اب تک 48 لاکھ سے زیادہ لوگ لائیک کر چکے ہیں۔ اس پوسٹ کا کمنٹ باکس ہنسنے والے ایموجیز سے بھر گیا ہے اور بہت سے لوگوں نے بہت مضحکہ خیز تبصرے پوسٹ کیے ہیں۔