سری لنکن نژاد بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی والدہ انتقال کر گئیں۔ وہ کافی دنوں سے ہسپتال میں داخل تھیں۔ اس دوران جیکولین اپنی والدہ کے ساتھ تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکولین فرنینڈس کی والدہ کِم فرنینڈس کافی عرصے سے علیل تھیں۔ انہیں 24 مارچ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ جس کے بعد انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
۔ وہ 26 مارچ کو گوہاٹی میں راجستھان رائلز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ہونے والے آئی پی ایل میچ میں پرفارم کرنے والے تھے۔ والدہ کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے جیکولین آئی پی ایل میں پرفارم کرنے بھی نہیں آئیں۔
سلمان خان جیکولین کی والدہ سے ملنے پہنچے تھے، اداکار سلمان خان بھی جیکولین فرنینڈس کی والدہ کی خیریت دریافت کرنے پہنچے۔ سلمان خان اس مشکل وقت میں جیکولین کے ساتھ کھڑے رہے۔