اہم ترین

غزہ کے متاثرہ بچوں کی امداد کے لیے ملتان سلطانز کا بڑا قدم

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی ایس ایل 10 کے ذریعے غزہ کے بے گناہ فلسطینیوں کی مدد کا بیڑا اٹھالیا۔۔

اپنے وہڈیو بیان میں علی ترین نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ 2025 کے دوران ملتان سلطانز اپنے بیٹرز کے ہر چھکے اور اپنے بولرز کی طرف سے لی گئی ہر وکٹ کے لیے ایک لاکھ روپے عطیہ کرے گی۔

یہ رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ کو دی جائے گی جو غزہ میں متاثرہ بچوں کو ضروری امداد اور خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک معروف خیراتی ادارہ ہے۔

علی ترین نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں جب ملتان سلطانز کے بیٹرز نے 76 چھکے لگائے تھے اور بولرز نے 94 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے اور اس اقدام کے ذریعے ہم امید کرتے ہیں کہ اس اتحاد کو ایک اہم مقصد میں منتقل کریں گے ۔ ہماری توجہ جہاں میدان میں مضبوط کارکردگی پر مرکوز ہے وہیں ہم ضرورت مند بچوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے برابر کے پابند ہیں۔

علی ترین نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی کوشش میں ایک چھوٹا قدم ہے اور ہمیں اسے یہاں سے شروع کرنے پر فخر ہے۔ وہ اپنے کھلاڑیوں، انتظامیہ اور شراکت داروں کے تعاون کی تہہ دل سے تعریف کرتے ہیں جو پورے یقین کے ساتھ اس مقصد میں ساتھ کھڑے ہیں۔

ملتان سلطانز ہفتے کو کراچی میں کراچی کنگز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کررہی ہے جبکہ وہ اپنا آخری لیگ میچ 10 مئی کو ملتان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان