اہم ترین

سلمان خان کو پھر جان سے مارنے کی دھمکی، مقدمہ درج

بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان کو دھمکی ملنے کا سلسلہ تھمتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔ اب ایک بار پھر سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ اس معاملے میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے واٹس ایپ نمبر پر نامعلوم شخص نے سلمان خان کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔

ممبئی ٹریفک پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم شخص کی تلاش کردی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب سلمان کو اس طرح کی دھمکی ملی ہو۔ اس سے پہلے بھی سلمان کو کئی بار دھمکیاں مل چکی ہیں۔

گزشتہ برس سلمان خان کے ممبئی میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ اور ان کے دوست بابا صدیقی کے قتل کے بعد ان کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ یہاں تک کہ ان کے گھر کی بالکونی کے شیشے بھی بلٹ پروف کر دیے گئے ہیں۔

سلمان خان کو یہ دھمکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے واٹس ایپ نمبر پر ملی۔ دھمکی ملتے ہی پولیس بھی حرکت میں آ گئی۔

عید کے موقع پر سلمان کی فلم “سکندر” ریلیز ہوئی۔ فلم کی تشہیر کے دوران سلمان نے دھمکیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ “اللہ اور بھگوان ہی سنبھالیں گے۔”

پاکستان