اہم ترین

بنگلہ دیشی’بیوٹی کوئین‘ پر سعودی سفیر کو بلیک میل کرنے کا الزام

بنگلہ دیش کی سابق ‘بیوٹی کوئین‘ میگھنا عالم پر الزام عائد کر دیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک سابق سعودی سفیر کو جنسی طور پر لبھایا اور پھر انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

بنگلا دیش میں رواں ماہ ملک کی سابق بیوٹی کوئن اور سپر ماڈل میگھنا عالم اور سابق سعودی سفیر کے درمیان تعلقات کامعاملہ قانونی لڑائی میں تبدیل ہوگیا ہے۔

میگھنا عالم کو ایک ایسے قانون کے تحت بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا گیا تھا، جو مشتبہ افراد کو غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ ان پر ریاستی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور ملک کے مالی مفادات کو خطرے میں ڈالنےکے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے ترجمان محمد طالب الرحمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ میگھنا پر بلیک میلنگ کی اسکیم کے ذریعے باضابطہ طور پر رقم بٹورنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ میگھنا اور دیگر کچھ افراد نے سفارت کار کو ‘جنسی طور پر لبھانے‘ اور انہیں رقم دینے پر مجبور کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔

جمعرات 17 اپریل کو عدالت میں پیشی کے دوران میگھنا نے قانونی مشیر کی عدم موجودگی میں خود پر عائد الزامات کو مسترد کیا اور اپنی رہائی کا مطالبہ کیا۔میگھنا نے بتایا کہ سفیر نے خود ان سے رابطہ کیا اور تعلقات قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

میگھنا کے والد بدرالعالم نے اعتراف کیا ہے کہ سفیر اور میگھنا کے درمیان تعلقات تھے۔ میگھنا نے سفیر کی جانب سے شادی کی پیشکش ٹھکرادی تھی کیونکہ وہ پہلےہی شادی شدہ اوربچوں کا باپ تھا۔

پاکستان