بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر پریا درشن اپنی کامیڈی اور فیملی فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ گزشتہ 15 برسوں کے دوران بھول بھولیا سے لے کر بھاگم بھاگ اور ہیرا پھیری سے لے کر گرم مسالا جیسی ان کی بنائی کئی فلمیں آج بھی فینز کے دلوں میں بسی ہوئی ہیں۔حال ہی میں سیف علی خان نے ڈائریکٹر پریادرشن کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ اعلان کیا ہے جو پریادرشن کی ہی 2016 میں آئی کرائم تھرلر اوپم کا ری میک ہے۔ اس فلم میں سیف علی خان ایک نئے اندازمیں مداحوں کے سامنے نظر آئیں گے۔
سيف علی خان نیٹ فلکس پر 25 اپریل کو ریلیز ہونے والی اپنی ہائیسٹ ڈرامہ فلم “جویل تھیف” کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
اس دوران سيف علی خان نے بتایا ہے کہ وہ ڈائریکٹر پریادرشن کے ساتھ ایک تھرلر فلم میں کام کر رہے ہیں جس میں وہ ایک اندھے آدمی کا کردار نبھائیں گے۔ یہ ان پریا درشن کے ساتھ ان کا پہلا پروجیکٹ ہوگا۔
پریادرشن نے کہا کہ وہ کئی سال سے سيف کی اسکرین موجودگی کو پسند کرتے ہیں اور دونوں کو اب جا کر ایک ایسی اسکرپٹ ملی ہے جو انہیں پسند آئی اور یہ کامیڈی نہیں، بلکہ ایک تھرلر ہے۔
رپورٹس کے مطابق جس فلم کو پریادرشن سيف کے ساتھ بنانے والے ہیں وہ ہالی ووڈ کی فلم “کیپ فیر” (1992) اور “بلائنڈ مین” (2011) سے متاثر ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ یہ جوڑی اس فلم کو نئے انداز میں کیسے پیش کرتی ہے۔ ۔
دوسری جانب سيف علی خان نیٹ فلکس پر 25 اپریل کو ریلیز ہونے والی اپنی ہائیسٹ ڈرامہ فلم “جویل تھیف” کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔