اہم ترین

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے اسٹار اسپنر عثمان طارق کا ولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیاہے۔

پاکستان سپر لیگ 10 میں 14 اپریل کو لاہور قلندرز سے مقابلےکے دوران عثمان طارق مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور کرس براؤن نے عثمان طارق کا ایکشن رپورٹ کیا، قوانین کے مطابق عثمان طارق کو ٹورنامنٹ میں مزید بولنگ کی اجازت ہے۔دوبارہ بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تو اسپنر کو بولنگ سے روک دیا جائیگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان طارق کا بولنگ ایکشن آئی سی سی سے منظور شدہ لیب سے کرایا جائیگا، عثمان طارق کا بولنگ ایکشن آئندہ چند روز میں لمز بائیو مکینک لیب سے کرائے جانے کا امکان ہے۔

عثمان طارق فی الوقت نیٹس میں کوچنگ اسٹاف کے ساتھ اپنے بولنگ ایکشن پر کام کررہے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار اسپنر کا پی ایس ایل 9 میں بھی بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

پاکستان