اہم ترین

انٹیل سے 22 ہزار ملازمین کو نکالنے کی تیاریاں

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل نے اپنی افرادی قوت کو 20 فیصد سے زیادہ کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ انتظامی امور کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کمپنی میں انجینئرنگ پر توجہ مرکوز کرنے والا کلچر دوبارہ لایا جاسکے ۔

بلومبرگ کے مطابق چند برس قبل تک کمپیوٹرز اور دیگر ٹیک مصنوعات کے لئے سیمی کنڈیکٹرز بنانے والوں میں انٹیل کا کوئی مدمقابل نہیں تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ این ویڈیا جیسی کمپنیاں انٹیل کو مسلسل پچھاڑ رہی ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شعبے میں بھی انٹیل پیچھے رہ رہی ہے۔

پچھلے تین سال میں کمپنی کی مصنوعات کی فروخت میں کمی ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک برس کے دوران انٹیل کے شیئر کی قدر میں 43 فیصد کمی ہوچکی ہے۔

صورت حال پر قابو پانے کے لئے کمپنی نے گزشتہ ماہ ہی بڑے پیمانے پر تقرریاں اور چھانٹیاں شروع کی ہیں تاکہ انٹیل میں ایک مرتبہ پھر انجینئرنگ پر توجہ مرکوز کرنے والا کلچر پروان چڑھ سکے۔

اسی مقصد کے تحت کمپنی نے دنیا بھر میں موجود اپنے ایک لاکھ 8 ہزار کارکنوں میں سے سے 20 فیصد افرادی قوت کی برطرفی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ انٹیل کے ایسے اثاثوں کو الگ کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی ہے جو ان کے وژن کے مطابق نہیں ہیں۔

پچھلے ہفتے کمپنی نے اپنی پروگرام ایبل چپس یونٹ الٹیرا کے 51 فیصد حصص امریکا کی سلور لیک انویسٹمنٹ کو بیچنے کی خبر جاری کی تھی۔

انٹیل کے سی ای او بو ٹین نے اپنے گزشتہ انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ انٹیل کو اپنے کھاتے بہتر کرنے اور مینوفیکچرنگ کے عمل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

مارکیٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ کمپنی کے لیے ریونیو میں کمی کا سب سے برا دور گزر چکا ہے۔ تقریباً دو سال پہلے انٹیل نے ریونیو اور منافع میں کمی ہونے کی وجہ سے سی ای او سمیت اعلیٰ انتظامیہ اور سینئر عملے کی تنخواہوں میں کمی کی تھی۔

پاکستان