پاکستان سپر لیگ 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےملتان سلطانز کو ہرا کر ایڈیشن کا مسلسل پانچواں میچ اپنے نام کرلیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان محمد رضوان 36، یاسر خان 29، افتخار احمد 10 اور مائیکل بریسویل نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کامران غلام 13 اور کرس جورڈن چھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے جیسن ہولڈر، محمد نواز، رائلے میریڈتھ اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3وکٹوں کےنقصان پر مطلوبہ ہدف 18ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔
ایونٹ میں اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ نا قابل تسخیر رہی ہے جب کہ ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے موجود ہے۔