پاک بھارت سرحد پر حالات کشیدہ ہوتے جارہے ہیں گزشتہ رات بھارتی ایئر فورس کے 4 رافیل طیاروں نے مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کی جب کہ بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا دیے ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کے 4 جدید ترین 4 رافیل طیاروں نے مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کی، پاک فضائیہ نے فوراً نشاندہی کرلی، شاہینوں کی فوری کارروائی پر دشمن بوکھلا کر فرار ہوگیا۔
دوسری جانب جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستانی سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے میں مصروف ہے، بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں درجنوں دیہات خالی کروا دیے۔
اس کے علاوہ بھارتی فوج نے اٹاری سیکٹر میں گردوارے سے اعلانات کروا کر عوام کو فصلوں کی جلد از جلد کٹائی کے احکامات دیئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج ہندوستان کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہیں۔