اہم ترین

پاک بھارت کشیدگی: فواد خان کی بھارتی فلم ’ابیر گلال‘ کی ریلیز موخر

فواد خان کی آج ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’ابیر گلال‘ کی نمائش روک دی گئی ہے۔

فواد خان کی 9 برس بعد دوبارہ بالی ووڈ میں انٹری موخر ہوگئی ہے۔ آج 9 اپریل کو ان کی بھارتی فلم ابیر گلال ریلیز ہونی تھی لیکن اب اس کی نمائش کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ’دی اسٹیٹمنٹ‘ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے اس کی نمائش موخر کردی گئیہے۔

فلم کی ٹیم نے وضاحت نہیں کی کہ ’ابیر گلال‘ کو پھر کب ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اب فلم کو کئی سال تک ریلیز نہیں کیا جا سکے گا، کیوں کہ بھارتی حکومت نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو بھی پاکستانی فلمیں اور ڈرامے دکھانے سے روک رکھا ہے۔

دوسری جانب ’ابیر گلال‘ کی معاون اداکارہ ردھی ڈوگرا نے کہا کہ وہ فلم کی ریلیز کو موخر کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے، وہ اپنی حکومت کی پالیسیوں اور قوانین پر عمل کرنے کی پابند ہیں۔

فلم کی نمائش پر گزشتہ ماہ اپریل کے اختتام پر اس وقت پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا جب کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک حملے کے دوران 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

پاکستان