اہم ترین

گوگل کا لوگو 10سال بعد تبدیل۔۔۔ سوشل میڈیا پر سوالات کی بوچھاڑ

دنیا کا سب سے مقبول انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل نے اپنے لوگو میں 10 سال بعد تبدیلی کی ہے لیکن سوشل میڈیا مین اس حوالے سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

گوگل نے چپ چاپ اپنا ‘جی’ لوگو بدل ڈالا ہے۔ جی ہاں، وہی رنگ برنگا جی جو ہمیں ہر جگہ دکھائی دیتا ہے — اب تھوڑا نیا ہو گیا ہے۔ لیکن یہ تبدیلی ایسی ہے کہ اگر دھیان نہ دو تو شاید نظر بھی نہ آئے، لیکن غور سے دیکھو تو فرق محسوس ہوتا ہے۔

نئے لوگو میں چار بنیادی رنگ (سرخ، زرد، سبز اور نیلا) اب ایک دوسرے میں گھل مل گئے ہیں۔ یعنی اب گوگل کا جی گریڈینٹ میں دکھائی دے گا۔ کچھ کچھ ویسا جیسا کہ اس کے جیمنی اے آئی پروڈکٹس کے ڈیزائن میں دیکھنے کو ملتا ہے۔

اب بات کریں انٹر نیٹ صارفین کی تو انٹرنیٹ پر ردعمل بھی ٹھیک گوگل کے الگورتھم کی طرح ملا جلا رہا۔ کسی نے کہا، “ارے یہ تو بہت اچھا لگ رہا ہے، وقت کے ساتھ ڈیزائن کو بھی بدلنا ضروری ہے۔”

وہیں کسی نے طنز کیا، “بھائی لوگوں بدلا ہے یا صرف فلٹر چڑھایا گیا ہے؟ پرانا والا زیادہ صاف ستھرا تھا۔” ایک اور صارف نے مذاق کرتے ہوئے لکھا، “گوگل کے اس اپ ڈیٹ کو دیکھ کر لگا کہ یہ اصلی ‘اسپاٹ دی ڈفرنس’ گیم ہے۔”

مجموعی طور پر دیکھاجائے تو گوگل کا یہ نیا ‘جی’ لوگو کوئی انقلاب نہیں لایا ہے۔ ہاں، ڈیزائن کی دنیا میں اسے “ٹیکنالوجیکل میچنگ” کہا جا سکتا ہے، تاکہ گوگل کا لوگو اس کے اے آئی پروڈکٹس کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکے۔

پاکستان