اہم ترین

چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون ہفتے کو ہو گی: رویت ہلال کمیٹی

پاکستان میں ذیالحجہ 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا یکم ذوالحجہ 29 مئی کو ہوگی جب کہ پاکستان میں عید الضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔

ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، محکمہ اسپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران شریک تھے۔

ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کے جائزےکے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، یکم ذوالحجہ 29 مئی کو ہوگی ۔پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون ہفتے کو ہوگی۔

دوسری جانب سعودی عرب اور یو اے ای سمیت خلیجی ممالک میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے ۔ اس طرح وہاں عید قرباں 6 جونکو منائی جائے گی۔

پاکستان