اہم ترین

رافیل کی ناکامی کے بعد بھارت اور بھی جدید طیاروں کے لیے بے تاب

رواں ماہ فضائی میدان میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اب بھارت نے رافیلسے بھی جدید لڑاکا طیارے کا پروٹوٹائپ تیار کرنے کے ایک پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔

جنگی جنون میں اندھا ہوچکا بھارت مقامی سطح پر دفاعی ساز و سامان کی تیاری کے نئے منصوبے بنارہا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو پانچویں جنریشن کے ایڈوانسڈ میڈیم کمبیٹ ایئرکرافٹ (اے ایم سی اے) کے پروٹوٹائپ کی منظوری دی۔

بھارتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں اسے مقامی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

’طیارےکا ڈیزائن تیار کرنے کی ذمہ داری وزارت دفاع کے تحت ایک سرکاری ادارے ایروناٹیکل ڈیویلپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) کی ہوگی اور صنعتی شراکت داری کے ذریعے اس پروگرام پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

انڈیا نے اس سے قبل فرانس سے 36 رفال لڑاکا طیارے حاصل کیے تھے۔ لیکنپاکستان کے سامنے حالیہ کشیدگی کے دوران اس کے 3 رافیل طیارے تباہ ہوئے ۔ جس نے بھارت کی مہارت کا پول کھول دیا ہے۔

پاکستان