اہم ترین

شارجہ میں قیدیوں کی پیرول پر رہائی سے متعلق نئے قواعد کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں قیدیوں کی پیرول پر رہائی اور سزا میں کمی سے متعللق نئے قواعد جاری کردیئے گئے ہیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق امارات کی ایگزیکٹو کونسل کے جاری کردہ نئے فیصلے کے تحت شارجہ میں قیدیوں کو مشروط رہائی مل سکتی ہے ۔

ان قواعد اور شراعط پر پورا اترنے والے قیدیوں کو ایک ماہ یا اس سے زیادہ مدت کے لیے پیرول دی جائے گی۔

شارجہ کے متعلقہ ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قیدی کو پیرول پر رہائی کے لئے اس کی سزا تین چوتھائی حصہ گزارنا لازمی ہے۔ پیرول کی مدت ایک ماہ یا اس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے لیکن رہائی کے دوران اس پر کچھ شرطیں لاگو ہوں گی۔

نئے قواعد کے مطاقب عمر قید کی سزا پانے والوں نے کم از کم 20 سال جیل میں گزارے ہوں تو انہیں بھی پیرول مل سکتی ہے

قیدیوں کی پیرول پر رہائی کا فیصلہ شارجہ پولیس کے کمانڈر ان چیف کریں گے ۔ اس کے بعد اس بارے میں یو اے ای کی متعلقہ ادارے کو مطلع کیا جائے گا ۔

پاکستان