اہم ترین

تیسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کامیاب: جنوبی افریقا کو وائٹ واش

تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 36 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 47 اوورز میں 308 رنز بنائے تھے۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ساری ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

صائم ایوب کی ایک اور سنچری

جنوبی افریقا نے ٹاس جیہت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹپہلے اوور کی دوسری گیند پر ہی گر گئی۔ عبداللہ شفیق صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ وہ سیریز کے دوران مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر اپنے لئے اننگ کھیلی۔ دیگر تمام کھلاڑیوں کی نسبت ان کا اسٹرائیک ریٹ سب سے کم رہا۔ وہ 71 گیندوں پر 52 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

صائم ایوب نے اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سے جنوبی افریقی بولرز کو ٹف ٹائم دیا۔ وہ دو چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان محمد رضوان بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا 48 جبکہ طیب طاہر نے 28 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ شاہین شاہ شاہ آفریدی صفر، محمد حسنین چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نسیم شاہ پانچ اور سفیان مقیم صفر کے ساتھ پویلین لوٹے۔

کلاسین کی مزاحمت

جنوبی افریقا کو پہلا نقصان 25 رنز پر کپتان ٹیمبا باوما کی صورت میں گری، وہ آٹھ رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر صائم ایوب کو کیچ تھما بیٹھے۔

جنوبی افریقا کو دوسرا نقصان ٹونی ڈِی زورزی کی صورت میں ہوا، وہ دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔راسی وینڈر ڈوسن 35، ایڈن مارکرم 19 اور ڈیوڈ ملر تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ہینرک کلاسین عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر طیب طاہر کو کیچ تھما کر پویلین لوٹے۔ مارکو یانسین نے 26 جب کہ بجورن فورٹین آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان