اہم ترین

ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان موازنے پر محمد عامر کا بیان

ویرات کوہلی بمقابلہ بابر اعظم: ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان اکثر موازنہ کیا جاتا ہے۔ اب پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ یہ موازنہ انہیں ہنسنے پر مجبور کرتا ہے۔

کرکٹ کی دنیا کے تمام عظیم افراد نے ویرات کوہلی کو موجودہ دور کا بہترین بلے باز قرار دیا ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں اکثر ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا موازنہ کیا جاتا ہے۔ اب دونوں کے اس موازنہ پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ مجھے ہنسی آتی ہے۔

عامر نے کہا کہ ویرات کوہلی اس دور کے بہترین بلے باز ہیں اور ان کا کسی دوسرے بلے باز سے موازنہ کرنا بالکل غلط ہے۔ بابر اعظم تو ایک جانب کوہلی کا اسٹیو اسمتھ اور جو روٹ جیسے بلے بازوں سے بھی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

پریڈیکٹا نامی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ ویرات کوہلی موجودہ دور کے عظیم کھلاڑی ہیں۔ جب ان کے اور بابر اعظم، اسٹیو اسمتھ یا جو روٹ کے درمیان موازنہ کیا جاتا ہے تو ہنسی آتی ہے۔ ہم ویرات کوہلی کا کسی سے موازنہ نہیں کر سکتے۔ کیونکہ اس نے ٹیم انڈیا کے لیے کئی میچ جیتے ہیں، جو کسی دوسرے کھلاڑی کے لیے ناممکن لگتا ہے ۔ تینوں فارمیٹس میں وراٹ اس نسل کے سب سے بڑے بلے باز ہیں۔

عامر نے بتایا کہ ویرات کوہلی کی پیشہ وارانہ اخلاقیات انہیں دیگر تمام کھلاڑیوں سے مختلف بناتی ہے۔ 2014 میں انگلینڈ کے خراب دورے کے بعد جس طرح انہوں نے واپسی کی اور اگلے 10 سال تک مسلسل کارکردگی دکھانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

محمد عامر نے کہا 2017چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ہمارے لیے بہت اہم ہے، اگر ہم ویراٹ کو آؤٹ نہ کرتے تو ہم فائنل ہار جاتے کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ رن کا پیچھا کرنے میں ویرات کا ریکارڈ کتنا شاندار ہے۔

پاکستان