اہم ترین

ڈیٹا بچانے والوں کےلیے بری خبر،گوگل نے پلے اسٹور سے کارآمد فیچر ہٹا دیا

گوگل نے گوگل پلے اسٹور سے شیئر ایپ فیچر کو ہٹا دیا ہے۔ گوگل نے اس اقدام کی وجہ تو نہیں بتائی ہے لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ ایسا سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا جا سکتا\ ہے۔

گوگل پلے اسٹور کے حالیہ ورژن 44.1 اپ ڈیٹ میں شیئر ایپس کو خاموشی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس فیچر میں گوگل کی فاسٹ شیئر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ اس میں صارفین نیئر بائی شیئر کا استعمال کرتے ہوئے دیگر ڈیوائسز پر پہلے سے انسٹال کردہ ایپس کو شیئر کر سکتے ہیں۔

اگرچہ گوگل نے اس کے ہٹائے جانے کی وجہ کے بارے میں باضابطہ طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، لیکن یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق سیکیورٹی خدشات سے ہو سکتا ہے، کیونکہ پی 2 پی (پیئر ٹو پیئر) شیئرنگ ممکنہ طور پر مالویئر یا پائریٹڈ ایپس کو شیئر کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

اس سے پہلے، صارفین “شیئر ایپس” فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ایپس کو انٹرنیٹ کنکشن یا موبائل ڈیٹا کے بغیر بھیج اور وصول کرسکتے تھے

اگر کوئی اب بھی اس طرح کے فیچر کو استعمال کرنا چاہتا ہے، تو اب اس کے پاس فائلز از گوگل ایپ کا آپشن رہ گیا ہے، جو اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر پہلے سے انسٹال ہوتا ہے اور ایپس کو شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ کچھ تھرڈ پارٹی ایپس بھی ایسا کر سکتی ہیں، لیکن ہم آپ کو صرف بھروسہ مند ڈیولپرز کی ایپس استعمال کرنے کی تجویز کریں گے۔

پاکستان