اہم ترین

سینچورین ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست؛ بھارت کے ارمان بھی خاک میں مل گئے

سینچورین ٹیسٹ میں پاکستان کو جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں سے ہرا دیا لیکن اس کے ساتھ ہی بھارت کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنبل کھیلنے کے امکانات معدوم ہوگئے۔۔

بھارت کے کروڑوں شائقین کی نگاہیں سینچورین میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ پر تھیں کیونکہ اگر پاکستان میچ جیت جاتا تو بھارت کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کے امکانات روشن ہوجاتے ۔

پاکستان نے جیتنے کی بھرپور کوشش کی محمد عباس کی 6 وکٹوں نے جنوبی افریقا کے لئے آسان ہدف انتہائی مشکل بنادیا۔

ایک وقت میں جنوبی افریقا کی 8 وکٹیں صرف 99 رنز پر گر گئی تھیں اور انہیں 148 رنز بنانے تھے ۔ اس موقع پر کگیسو ربادا اور یانسن نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ربادا 31 اور یانسین 16 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

جنوبی افریقا کو دو میچوں کی سیریز میں پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کے بھارتی ارمان بھی خاک میں مل گئے ہیں۔

پاکستان